عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس کے پاس دس نکاتی ایجنڈے کی صورت میں عوامی فلاحی پروگرام موجود ہے۔ ملک مشتاق
ملک مشتاق اعوان کا یونین کونسل 20 راولپنڈی سے پاکستان عوامی تحریک کے ٹکٹ پر چیئرمین کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ
راولپنڈی
(15 اگست 2015ء) سیکرٹری مالیات انجمن تاجران کمرشل مارکیٹ ملک مشتاق اعوان کی جانب
سے یونین کونسل 20 سٹیلائٹ ٹاؤن راولپنڈی سے پاکستان عوامی تحریک کے ٹکٹ پر چیئرمین
کا الیکشن لڑنے کافیصلہ۔ اس بات کااعلان انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک راول ٹاؤن
کے رہنما غلام علی خان، صدر پی پی 14 امجد عباسی سے ملاقات میں مشاورت کے بعد کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس کے پاس ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی مدبر،
باصلاحیت، باکردار اور جرات مند قیادت کے ساتھ ساتھ دس نکاتی ایجنڈے کی صورت میں عوامی
فلاحی پروگرام موجود ہے۔ اس موقع پر غلام علی خان، امجد عباسی نے ملک مشتاق اعوان کو
عوامی تحریک کی طرف سے یونین کونسل 20 سے چیئرمین کے لئے نامزدگی پر مبارک باد دی۔


تبصرہ