فرانس: پاکستان عوامی تحریک 26 جولائی کی شام پیرس میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کرے گی

پیرس ( اے کے راؤ) پاکستان عوامی تحریک فرانس معززینِ پیرس کے اعزاز میں 26 جولائی شام 5 بجے پاکستان ہال پیرس کے لان میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کررہی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کے ڈپٹی سیکریٹری طاہر عباس گورائیہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عید ملن کے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔ عید ملن کے اس شاندار اہتمام میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایک استقبالیہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کے سربراہ چوھدری فیاض احمد کدھر ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم چوھدری، سنئیر نائب صدر طارق چوھدری، سیکریٹری جنرل محمد نعیم چوھدری، چیف آرگنائیزر شیخ سلطان محبوب، میڈیا ایڈوائیزر راؤ خلیل احمد اور پاکستان عوامی تحریک وومن ونگ کی صدر ثمن شاہ معاونین ہونگے۔


تبصرہ