حکومت نے گیس کی قیمتیں بڑھائیں تو عدالت میں چیلنج کرینگے، پاکستان عوامی تحریک

لاہور(16 جولائی 2015)پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر راجہ زاہد نے کہا ہے کہ حکومت نے گیس کی قیمتیں بڑھائیں تو عدالت میں چیلنج کرینگے، آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچنے والی شریف حکومت غریب عوام پر ہر روز نیا بوجھ ڈالتی ہے۔حکومت رمضان المبارک میں مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کنٹرول کرنے میں ناکام رہی اور عام آدمی انتہائی مشکلات کا شکار رہا۔ وزیر اعظم سے لے کر وزراء تک ہر ایک نے لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا جھوٹ بولا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ڈکیتیاں بڑھ گئیں۔50 سے 60 وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے روزانہ ایک کروڑ روپے تک نقدی چھین رہے ہیں۔ پولیس اور ڈاکوؤں نے الگ الگ ناکے لگا رکھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت لاء اینڈ آرڈر کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس عیدی ناکے بند کر کے ڈاکو ناکے ختم کروائے۔سٹریٹ کرائم میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہو گیا ہے ۔


تبصرہ