حکمرانوں کے مظالم، جھوٹے مقدمات اور انتقامی کارروائیاں کارکنوں کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے: میاں کاشف محمود

فیصل آباد (29 جون 2015ء) تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے عہدیداران کا اہم اجلاس ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے مرکزی ناظم تنظیمات انجینئرمحمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امت کے لیے جو درد رکھتے ہیں وہ ہر سینے کو منتقل کرنا ہوگا تاکہ پاکستانیوں کی خوشحالی اور عزت و وقار انہیں واپس مل سکے۔ معاشی غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کے لیے جذبہ حب وطنی کو بیدار کرنا ہوگا ہمارا مشن اور منشور عوامی شعور کی بیداری ہے ہم موجودہ بوسیدہ اورکرپٹ نظام کو نہیں مانتے، کرپشن زدہ گلے سڑے نظام نے ملک کو تباہ کردیا ہے، منافقت اور دجل و فریب پر مبنی نظام کو سمندربرد کرنا ہوگا۔ اجلاس میں میاں کاشف محمود، رانا غضنفر علی، علامہ عزیزالحسن اعوان، فاطمہ سجاد، فرحت دلبر، رانا رب نواز انجم، احسن محمود، میاں امجد قادری، بدر رمیض اور محمد شہزاد بھی موجود تھے۔
ضلعی ناظم میاں کاشف محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان نے اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پاکستان آمد پر لاہور میں والہانہ استقبال کر کے بتا دیا کہ حکمرانوں کے مظالم، جھوٹے مقدمات اور انتقامی کارروائیاں کارکنوں کے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے۔ انصاف اور انقلاب کی منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی۔ ہماری منزل انقلاب ہے۔ انقلاب کا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے اور بہت جلد لوٹ کھسوٹ کا نظام اپنے انجام کو پہنچے گا۔ کارکن اپنے دلوں سے حکومتی دہشت گردی کاخوف نکال کرایک بار پھر میدان عمل میں اتر آئیں۔ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے بھرپور تیاریاں کی جائیں اور مؤثر انداز میں عوامی رابطہ مہم چلائی جائے۔


تبصرہ