ڈاکٹر رحیق عباسی کا منظور وٹو، لیاقت بلوچ، حامد رضا، چودھری سرور، ناصر شیرازی کو فون، لوڈ شیڈنگ کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق
لاہور
(25 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے لوڈ
شیڈنگ کے خلاف مشترکہ مظاہرہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور احمد وٹو،
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد
رضا، پی ٹی آئی کے رہنما چودھری محمد سرور، مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ امین
شہیدی اور پیر سید اختر رسول کو ٹیلی فون کیا۔ تمام سیاسی جماعتوں نے عوامی قومی
ایشوز پر مشترکہ جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا۔ 26 جون کو 5 بجے تمام سیاسی جماعتوں کے
رہنما اور کارکنان لاہور پریس کلب کے باہر ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور کراچی میں سینکڑوں
اموات پر وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے لوڈ
شیڈنگ کے خلاف متفقہ مظاہرہ کرنے پر متفق ہونے والی قومی و سیاسی جماعتوں کا شکریہ
ادا کیا۔


تبصرہ