ہماری تحریک اب انصاف دو یا ہمیں بھی مار دو کے فیز میں داخل ہوچکی ہے: ابرار رضا ایڈووکیٹ

اسلام آباد (18 جون 2015ء) عوامی تحریک اسلام آباد کے ضلعی صدر ابرار رضا ایڈووکیٹ، فاروق بٹ نے کہا کہ ایک سال گزر جانے کے بعد بھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف نہیں ملا، جب تک انصاف نہیں ملے گا پر امن احتجاج جاری رہے گا ’’وزیر خون و خون‘‘ رانا ثناء اللہ کو دوبارہ وزیر اور ڈاکٹر توقیر شاہ کو WTO کا سفیر بنانا شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے کارکنان اور پوری قوم سانحہ ماڈل ٹاؤن کا کیس فوجی عدالت میں بھجوانے کا مطالبہ کرتی ہے۔ ہماری تحریک اب انصاف دو یا ہمیں بھی مار دو کے فیز میں داخل ہوچکی ہے۔ کرپٹ لیڈر شپ نے فوج کے دہشت گردی کے خلاف قومی کردار کو پہلے دن سے قبول نہیں کیا۔ 21 ویں ترمیم منظور ہوتے ہی سازشیں شروع کردی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔


تبصرہ