وارڈ سسٹم کا خاتمہ اور اراکین اسمبلی کو ملازمتوں میں کوٹہ دینے کی تجویز پری پول رگنگ ہے: عوامی تحریک
الیکشن کمیشن اگر خود مختار ہے تو صوبائی حکومت کے ماورائے قانون اقدامات کا نوٹس لے، بشارت جسپال، مشتاق نوناری
لاہور
(18 جون 2015) بلدیاتی نظام سے وارڈ سسٹم کے خاتمہ کی کوشش اور اراکین اسمبلی کو ملازمتوں
میں کوٹہ دینے کی تجویز پری پول رگنگ اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے
کی کوشش ہے۔ الیکشن کمیشن اگر آزاد اور خود مختار ہے تو وہ صوبائی حکومت کے ماورائے
قانون اقدامات کا نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت
جسپال، جنرل سیکرٹری مشتاق نوناری ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے
کہا کہ ارکان اسمبلی کو میرٹ کے بر عکس ملازمتوں میں کوٹہ دینے سے متعلق خبر اگر درست
ہے تو ایسے سیکرٹریوں کو گرفتار کرلینا چاہیے۔ ایسی سفارشات کی قانون میں کوئی گنجائش
نہیں تاہم اس پہلے ملازمتیں وزیراعلیٰ اور انکے صاحبزادے حمزہ شہباز کی سفارش پر دی
جاتی تھیں، ہم تو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ صوبہ میں میرٹ اور گورننس دور دور تک نہیں
ہے۔ سیکرٹریز کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہونے اور
پری پول رگنگ کا آغاز ہے۔


تبصرہ