پاکستان عوامی تحریک سپین سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک سال مکمل ہونے پر 17 جون کو پاکستانی قونصلیٹ بارسلونا کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی
بدترین ریاستی دہشت گردی کی مذمت کیلئے کمیونٹی کی تمام سیاسی و سماجی تنظیمات کو مظاہرے میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں
ایک
سال قبل 16 اور 17 جون 2014ء کی درمیانی رات پنجاب حکومت کی زیرسرپرستی سینکڑوں پولیس
اہلکاروں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ اور
ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور ملکی تاریخ کی بدترین حکومتی دہشت
گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 خواتین سمیت پاکستان عوامی تحریک کے 14 بے گناہ کارکنان
کو شہید کردیا جبکہ پولیس کی فائرنگ اور تشدد سے 100 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے ۔ ایک
سال گزر جانے کے باوجود ان شہداء کے لواحقین کو نہ تو انصاف مل سکا اور نہ ہی ذمہ داروں
کا تعین ہوا۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے یکطرفہ طور پر بنائی ہوئی JIT کے ذریعے سانحہ
کے مرکزی کرداروں کو بے گناہ قرار دلوانے کے لیے جعلی رپورٹ بھی تیار کر لی ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے اور بدترین ریاستی دہشتگردی کی مذمت کے لیے پاکستان عوامی تحریک سپین کے زیراہتمام 17 جون 2015ء کی صبح 11 بجے پاکستانی قونصلیٹ جنرل بارسلونا 27Av.Sarria کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے گزشتہ روز سیکرٹری میڈیا چوہدری محمد یوسف سے ملاقات کے دوران احتجاجی مظاہرہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے بدترین ریاستی تشدد کی مذمت کے لیے بارسلونا اور گردونواح میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تمام سیاسی و سماجی تنظیمات سے وابستہ خواتین و حضرات کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اس پر امن احتجاجی مظاہرے میں شریک ہو کر اپنی انصاف پسندی کا ثبوت دیں۔



تبصرہ