پیرس: ادیب راحت زاہد سانحہ ماڈل ٹاؤن پر JIT رپورٹ کیخلاف احتجاجی دستخطی مہم میں شامل
گلاسکو میں شعر و ادب کا معروف نام راحت زاہد سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بننے والی جے آئی ٹی کی یکطرفہ اور جعلی رپورٹ کے خلاف احتجاجی دستخطی مہم میں شامل ہو گئیں۔ یاد رہے پاکستان عوامی تحریک فرانس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف دستخطی مہم سے احتجاجی تحریک کا آغاز کیا تھا۔ شب برات کی بابرکت رات شروع ہونے والی اس مہم کا آغاز علامہ حسن میر قادری نے اپنے دستخط سے کیا۔



تبصرہ