عوامی تحریک کے زیراہتمام این اے 108 میں پھالیہ سے منڈی بہاؤ الدین تک انتخابی ریلی
کارکنوں کا زبردست جوش و خروش، ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے پھالیہ
سے منڈی بہاؤ الدین پہنچے
این اے 108 میں پی اے ٹی کے امیدوار چوہدری اعظم گجر شہیدوں اور غریبوں کے نمائندہ
ہیں۔ ڈاکٹر رحیق عباسی
عوام سیاست کو کوئلے کا کاروبار بنانے والے کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر کے حقیقی عوامی
نمائندوں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں
عوام کا پیسہ جنگلہ بس سروس پر لگایا جا رہا ہے، پاکستانی عوام کے مسائل کے ذمہ دار
قاتل حکمران ہیں
ریلی سے بشارت جسپال، وسیم ہمایوں، عائشہ شبیراور این اے 108 کے امید وار چودھری اعظم
گجر کا خطاب
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی صدر پاکستان عوامی تحریک کا دورہ منڈی بہاءالدین کی تصویری جھلکیاں @RaheeqAbbasi @AhzamGujjarPAT pic.twitter.com/8aKu48V9t9
— PAT Mandi Bahauddin (@PAT_MBDin) June 7, 2015لاہور (06 جون 2015) پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام این اے 108 میں پھالیہ سے منڈی بہاؤ الدین تک انتخابی ریلی نکالی گئی۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی امیدوار چوہدی اعظم گجر کی انتخابی مہم کے حوالے سے نکالی گئی ریلی میں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ این اے 108 میں پی اے ٹی کے امیدوار چوہدری اعظم گجر، پنجاب کے صدر بشارت جسپال، وسیم ہمایوں، ساجد گوندل ایڈووکیٹ، راجہ ندیم، عائشہ شبیر، عمران علی ایڈووکیٹ و دیگر شریک تھے۔ انتخابی ریلی میں PAT نے بھر پور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا۔ پھالیہ سے منڈی بہاؤ الدین پہنچ کر ریلی نے بڑے انتخابی جلسے کی شکل اختیار کر لی۔
شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ این اے 108 میں پی اے ٹی کے امیدوار چوہدری اعظم گجر شہیدوں اور غریبوں کے نمائندہ ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد ملک میں حقیقی تبدیلی کی بنیاد ثابت ہو گی۔ ن لیگ قاتل لیگ ہے، قاتلوں کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کر چکے ہیں۔ شہدا کے خون کا بدلہ لیں گے۔ عوام کی طاقت سے قاتل حکمرانوں کو اقتدار سے اٹھا باہر پھینکے گے۔ قاتلوں کا ٹھکانہ جدہ نہیں جیل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت لوٹ کھسوٹ بند کرے کیونکہ وہ عوام کو ایسے اندھیروں میں لے کر جا رہے ہیں جہاں سے نکلنا مشکل ہو گا۔ عوام سیاست کو کوئلے کا کاروبار بنانے والے کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر کے حقیقی عوامی نمائندوں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔ ملک و قوم کی تقدیر پر قابض 2 فی صد طبقہ کے مفادات ایک ہیں۔ عوام 8 جون کو ان مفاد پرستوں کو مسترد کر کے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار کو ووٹ دیں۔
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ عوام کا پیسہ جنگلہ بس سروس پر لگایا جا رہا ہے۔ پاکستانی عوام کے مسائل کے ذمہ دار قاتل حکمران ہیں۔ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کی زندگی اجیرن کر دی ہے جبکہ ہوشرباء مہنگائی نے ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی ساری جدوجہد غریب عوام کو بنیادی حقوق دلانے کیلئے ہے۔ عوام کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا ہو گا اور ملک و قوم کو گرداب سے نکالنے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دینا ہوگا جو ملک میں حقیقی خوشحالی کیلئے سنجیدہ، موثر اور عملی جدوجہد کر رہی ہے۔ 8 جون کو منڈی بہاؤ الدین کے غیور عوام چوہدری اعظم گجر کو ووٹ دے کر ملک پر قابض اشرافیہ کو پیغام دیں کہ اب انکے اقتدار کے دن گنے جا چکے ہیں اور عوام کا سیاسی شعور بیدار ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کسان دوست پالیسیوں کے باعث پاکستان عوامی تحریک شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی یکساں مقبول ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر رحیق احمد عباسی صدر پاکستان عوامی تحریک کا منڈی بہاءالدین آمد پر شاندار استقبال. @RaheeqAbbasi @AhzamGujjarPAT pic.twitter.com/yTXICFRvOo
— PAT Mandi Bahauddin (@PAT_MBDin) June 7, 2015
انتخابی ریلی کے دیگر مقررین اور پی اے ٹی پنجاب کے صدر بشارت جسپال اور این اے 108 چوہدری اعظم گجر نے ڈاکٹر رحیق عباسی کی منڈی بہاؤالدین آمد کو خوش آئیند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حلقے کے عوام قاتل حکمرانوں کو مسترد کر چکے ہیں۔
قبل ازیں ڈاکٹر رحیق عباسی منڈی بہاؤ الدین آمد پر عوامی تحریک کے کارکنوں نے زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ جیوے جیوے طاہر جیوے اور پاکستان عوامی تحریک زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ کارکنوں نے ڈاکٹر طاہرالقادری، ڈاکٹر رحیق عباسی اور این اے 108کے امیدوار چوہدری اعظم گجر کی تصاویر اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے پھالیہ سے منڈی بہاؤ الدین پہنچے۔ ریلی میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔


تبصرہ