ہماری منزل انقلاب ہے اور انقلاب کا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے: رانا طاہرسلیم

فیصل آباد(30 مئ 2015ء) تحریک منہاج القرآن پی پی 63 کے ورکرزکنونشن سے ضلعی ناظم میاں کاشف محمودنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وی آئی پی اور صوابدیدی کلچر نے نظریہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ کرپٹ اور حادثاتی لیڈر شپ کی وجہ سے عوام کا جمہوریت اور ریاست سے رشتہ کمزور ہوا۔ ہم اس رشتے کو مضبوط بنانے کیلئے آخری حد تک جائینگے اور اس جدوجہد میں جان و مال کی قربانیاں کوئی بڑی بات نہیں ہو گی۔ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انقلاب کا سفر جاری ہے انقلاب کا یہ قافلہ خوشحالی اور نظام کی تبدیلی کی منزل تک پہنچ کر ہی دم لے گا۔اس موقع پررانا ناصر نوید، غلام محمد قادری، رانارب نوازانجم، صدر ارشدگجر، رانا حفیظ قادری، جاوید انصاری،عبدالغفار، حاجی نعیم رضا اور عرفان سلطانی بھی موجود تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر رانا طاہر سلیم نے کہا کہ ہماری منزل انقلاب ہے اور انقلاب کا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے اور لوٹ کھسوٹ کا نظام اپنے انجام کو پہنچے گا۔ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے بھرپور تیاریاں کی جائیں اور موثر انداز میں عوامی رابطہ مہم چلائی جائے۔ عوامی تحریک واحد جماعت ہے جو اختیارات اور وسائل کی مرکزیت کے خاتمہ اور منصفانہ تقسیم کا ویژن رکھتی ہے اور اس حوالے سے لوکل گورنمنٹ کے نظام کو بہترین ذریعہ سمجھتی ہے۔


تبصرہ