نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے اور یہی وہ طبقہ ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے: چوہدری فیاض احمد وڑائچ

بورے والا(30 مئی 2015ء)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے اور یہی وہ طبقہ ہے جو ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے نوجوان نسل کو بے راہ روی اور دیگر معاشرتی برائیوں سے نجات دلا کر ملک میں مصطفوی انقلاب کا راستہ ہموار کرنے کے لیے پاکستان عوامی تحریک نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں میں اُنکی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے کھیلوں کی سرگرمیاں ہمارے معاشرے کو ایک صحت مند ماحول اور صحت مند دماغ کی فراہمی میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے الفرید فٹ بال کلب 303 ای بی کی ٹیم کو نئی یونیفارم کی فراہمی کے موقع پر کھلاڑیوں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سید خادم حسین شاہ اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔


تبصرہ