خیبرپختونخواہ میں الیکشن کمیشن کا وجود کہیں نظر نہیں آیا۔ بشارت جسپال
فائرنگ اور پر تشدد واقعات نے فول پروف انتظامات کا بھانڈا پھوڑ
دیا
وزیر اعلیٰ کے پی کے بھی بے بس نظر آئے، خواتین کو بھی ووٹ ڈالنے سے روکا گیا
لاہور
(30 مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ
میں الیکشن کمیشن کا وجود کہیں نظر نہیں آیا۔ فائرنگ، پر تشددد واقعات اور خواتین کو
ووٹ کاسٹ نہ کرنے دینے کے واقعات افسوسناک ہیں۔ گڑ بڑ کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے
میں لایا جائے۔ گزشتہ روز انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے
ہوئے کہا کہ آزاد ماحول میں ووٹ کے استعمال کے حق کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ
داری تھی مگر کے پی کے میں خوف اور دہشت نے انتخابی ماحول کو یر غمال بنائے رکھا، اس
صورت حال پر وزیر اعلیٰ کے پی کے بھی بے بس نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ انتہائی
سنگین اور فوری توجہ کا متقاضی ہے، تحقیقات سے دیگر صوبوں میں ایسے واقعات روکنے میں
مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دن بھر فائرنگ ہوتی رہی، پولنگ سٹیشن پر خوف اور دہشت
کا راج تھا، ایسے ماحول میں ووٹر اپنا جمہوری کیسے ادا کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن کو
اس حوالے سے قوم کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔


تبصرہ