پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کی ضلعی تنظیمیں تحلیل، 15 جون تک نئی تنظیم سازی کا فیصلہ

بورے والا (28 مئی 2015ء) تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع اور ڈویژن کے عہدیداران کا ایک اہم اجلاس صدر جنوبی پنجاب چوہدری فیاض احمد وڑائچ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں تمام ڈویژنل و ضلعی صدور کے علاوہ صوبائی راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں صدر جنوبی پنجاب چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر پارٹی کی نئی تنظیم سازی کے لیے تمام شرکاء کی مشاورت سے ضلعی تنظیمیں تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ضلعی صدور کو آئندہ تنظیم سازی کیلئے کنونیئر مقرر کر دیا جبکہ صوبائی صدر نے ہدایت کے مطابق 15 جون تک تمام اضلاع میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ضلعی کنونیئرز کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق ضلع ملتان میں یاسر ارشاد، وہاڑی میں چوہدری اقبال یوسف، خانیوال میں ملک بشیر احمد اعوان، لودھراں میں ظفر الطاف بھٹی، بہاولپور میں ڈاکٹر محمد عامر، بہاولنگر میں شیخ محمد ایوب، رحیم یار خاں میں میاں عبدالحق، ڈی جی خاں میں ریاض احمد الیانی، راجن پور میں قاضی محمد کاشف، لیہ میں شیخ طاہر سلیمان اور مظفر گڑھ میں افتخار احمد قریشی کو ضلعی کنونیئر مقرر کر دیا گیا۔
اس اجلاس میں مصطفوی سٹوڈنٹس کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف، راؤ وقار احمد، محمد ارشاد سعیدی، قمر عباس دھول، ملک اختر سدھیانہ، طاہر آفریدی، سید خادم حسین شاہ، افضال طاہر بھٹی، شہزاد ڈوگر اور دیگر راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ بدترین جعل سازی کا ثبوت ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں اس جعل سازی کے خلاف31 مئی کو فیاض گارڈن سے پریس کلب تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی جس میں بورے والا سمیت ضلع بھر سے کارکنان شرکت کریں گے۔


تبصرہ