اعزاز احمدآذر کے انتقال پر ڈاکٹر طاہر القادری کا اظہار تعزیت
لاہور (17 مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے معروف
شاعر اور ادیب، کالم نویس افتخار مجاز کے چھوٹے بھائی اعزاز احمد آذر کے انتقال پر
گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ
مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے
کی ہمت و توفیق دے۔ دریں اثناء صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سیکرٹری
جنرل خرم نواز گنڈا پور، میڈیا ایڈوائزر نوراللہ صدیقی اور عبدالحفیظ چوہدری نے مرحوم
کی بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔


تبصرہ