پاکستان عوامی تحریک گلگت، بلتستان میں چاند کے انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی
8 نشستوں پر PAT کے امیدوار جبکہ باقی نشستوں پر اتحادی جماعتوں کیساتھ ملکر الیکشن میں حصہ لیا جائیگا
لاہور (19 مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک گلگت، بلتستان میں چاند کے انتخابی
نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی۔ 8نشستوں پر پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار الیکشن
لڑیں گے جبکہ باقی 16 نشستوں پر اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر الیکشن میں حصہ لیا
جائیگا۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق گلگت، بلتستان کے غیور عوام نے صرف
دو ماہ کی قلیل مدت میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ جس والہانہ محبت کا اظہار کیا ہے
اس سے پاکستان عوامی تحریک ان جنت نظیر وادیوں میں ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری
ہے۔ 8 جون کا سورج گلگت، بلتستان میں پاکستان عوامی تحریک کی فتح کے ساتھ طلوع ہو
گا اور یہاں کے عوام نا اہل، کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے۔ پاکستان عوامی
تحریک گلگت، بلتستان کے عوام کے حقوق پر قابض اشرافیہ کو شکست دے کر یہاں کے عوام
کو حقیقی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔


تبصرہ