عوامی تحریک نے این اے 108 ضمنی انتخاب کیلئے چوہدری اعظم گجر امیدوار نامزد کر دیا
لاہور
(18 مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں این اے 108 منڈی
بہاؤ الدین کے ضمنی الیکشن میں چوہدری اعظم گجر کو امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ پارلیمانی
بورڈ کا اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور کی زیر صدار ت مرکزی سیکرٹریٹ
میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں این اے 108 میں ضمنی الیکشن کے حوالے امیدوار کی نامزدگی
اور ہم خیال جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ خرم نواز گنڈا
پور نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کسی بھی حلقہ میں کرپٹ
نظام کے پروردہ سیاستدانوں کی لوٹ مار کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑے گی۔


تبصرہ