سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قصاص ملنے تک احتجاج کرتے رہیں گے۔ عوامی تحریک
17 مئی کی ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔ عاقل ستی
راولپنڈی (14 مئی 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ عاقل
ستی نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں ہمارے چودہ کارکن شہید اور نوے شدید زخمی کئے گیے،
سرکاری سرپرستی میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے بنائے گئے جوڈیشنل
کمیشن نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا جس کی رپورٹ حکومت پنجاب نے آج تک شائع نہیں ہونے
دی۔ ہمارے ساتھ بدترین ظلم ہوا، احتجاج کرناہمارا حق ہے یہ اس وقت تک جاری رہے گاجب
تک شہداء کا قصاص نہیں مل جاتا۔ 17مئی کی ریلی میں ہزاروں افراد شریک ہوں گے۔ ان خیالات
کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راجہ بازار میں ریلی کے دعوتی پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر عوامی تحریک یوتھ ونگ کے راہنماء منصور اعوان، شاکر حسین، بلال چیمہ، کامران
حسین اور کامران متین بھی شامل تھے۔ عاقل ستی نے مزید کہا کہ انتظامیہ پریشان نہ ہو،
ہمارا ہر احتجاج پرامن ہوتا ہے۔ اگر کسی نے ماڈل ٹاؤن والی تاریخ دہرائی تو ہم دھرنے
والی تاریخ دہراسکتے ہیں۔ انہوں نے بازار میں خریداری کرتے لوگوں سے درخواست کی کہ
کچھ وقت نکال کر ہماری ریلی میں شریک ہوں اورظلم کے خلاف جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں
کہ یہ سنت شبیری ہے۔


تبصرہ