ڈاکٹر رحیق عباسی ایک ہفتہ کے تنظیمی دورے پر گلگت بلتستان روانہ
الیکشن کے حوالے سے ہم خیال سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات
کریں گے
گلگت بلتستان میں PAT کی تنظیم نو اور ممبر سازی کا آغاز بھی کریں گے
لاہور
(5 مئی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی ایک ہفتہ کے اہم
تنظیمی دورے پر گلگت بلتستان روانہ ہو گئے۔ پاکستان عوامی تحریک، تحریک منہاج
القرآن کے قائدین عابد حسین استوری، پاکستان عوامی تحریک سکردو کے کوآرڈینیٹر محمد
تقی و دیگر سیاسی، مذہبی جماعتوں کے اہم رہنماؤں اور کارکنوں نے ڈاکٹر رحیق عباسی
کاگلگت ایئر پورٹ پر پر تپاک استقبال کیا۔ ساجد بھٹی، علامہ فرحت حسین شاہ دیگر
قائدین بھی ڈاکٹر رحیق عباسی کے ہمراہ ہیں۔ ڈاکٹر رحیق عباسی اپنے دورہ گلگت
بلتستان میں الیکشن کے حوالے سے مختلف ہم خیال سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات
کریں گے اور ملک کی موجودہ صورتحال و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔
ڈاکٹر رحیق عباسی گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کا وزٹ بھی کریں گے اور مختلف
مقامات پر ورکرز کنونشز سے خطاب کریں گے۔ گلگت ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر
رحیق عباسی نے کہا کہ بلتستان کے لوگ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ایک جھلک دیکھنے کو بے
تاب ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک گلگت بلتستان میں الیکشن میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لے
گی اور ثابت کرے گی کہ یہ جنت نظیر وادیاں PAT کا قلعہ ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ
ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصانیف کے گلگت بلتستان میں بولی جانے والی زبانوں میں ترجمہ
کیا جائے گا تا کہ یہاں رہنے والے پاکستانیوں کی مذہبی، علمی، روحانی ذوق کی آبیاری
ہو سکے۔ اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں PAT کے تنظیمی
سیٹ اپ بارے مقامی قائدین نے تفصیل سے آگاہ کیا اور بعض امور پر فوری رہنمائی حاصل
کی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے گلگت بلتستان میں PAT کی تنظیم نو اور ممبر سازی کا
آغاز بھی کریں گے اور مختلف مقامات پر PAT کے دفاتر کا افتتاح بھی کریں گے۔


تبصرہ