فیاض وڑائچ کو جنوبی پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی مبارکباد
لاہور (30 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے فیاض وڑائچ کو جنوبی پنجاب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مبارکباد میں کہا کہ نو منتخب صدر جنوبی پنجاب میں پاکستان عوامی تحریک کو آرگنائز کرنے کے حوالے سے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ انقلاب مارچ میں جنوبی پنجاب سے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور جانی و مالی قربانیاں دینے کی قابل فخر مثال قائم کی۔ فیاض وڑائچ کو جنوبی پنجاب کے عہدیداروں نے 26 اپریل کو بھاری اکثریت کے ساتھ صدر منتخب کیا۔ فیاض وڑائچ اس سے پہلے پاکستان عوامی تحریک پنجاب میں جنرل سیکرٹری کے طور پر سیاسی و تنظیمی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
We congratulate Respected Fiyaz Warraich for being elected president of Pakistan Awami Tehreek South Punjab. pic.twitter.com/6XEQknxPge
— PAT (@PATofficialPK) April 30, 2015


تبصرہ