ڈاکٹر طاہرالقادری کا سعودی عرب حادثے میں پاکستانیوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سعودی عرب (ریاض) میں حادثے کا شکار ہونیوالے پاکستانیوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق ہونیوالے پاکستانیوں کے جسد خاکی وطن واپس لانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن غم کی اس گھڑی میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔


تبصرہ