پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کے زیراہتمام راولپنڈی کینٹ ایریا میں ڈور ٹو ڈور مہم جاری
عوام مک مکا کی سیاست کرنے والی پارٹیوں سے تنگ آچکے ہیں
ملک و قوم سے مخلص لوگو ں کو آگے آنا ہو گا، خواتین کا اظہار خیال
راولپنڈی (22 اپریل 2015ء)
پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین لوکل باڈیز الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہی ہے۔
کینٹ ایریا راولپنڈی میں ہونے والے لوکل باڈی الیکشنز میں عوامی تحریک کے نمائندوں
کی ڈور ٹو ڈور مہم زورو شور سے جاری ہے۔ ویمن ونگ راولپنڈی کی خواتین ورکرز اپنے
امیدواروں کے لیے گھر گھر جا کر پیغام پہنچا رہی ہیں۔ صدر شعبہ خواتین گل رعنا، اور
ثانیہ نے اپنی ساتھی ورکرز کے ساتھ وارڈ نمبرسات چکلالہ کینٹ کے علاقوں میں گھر گھر
جا کر خواتین سے اپنے امیدواروں کے لیے ووٹ مانگے۔ ان کے ہمراہ عابدہ حریم، رابعہ
علی، سامعہ احمد نے بھی اس مہم میں حصہ لیا۔
مہم کے دوران خواتین نے اپنی آراء کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام مک مکا کی سیاست کرنے والی پارٹیوں سے تنگ آچکی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ عوام کا دکھ درد سمجھنے والے لوگ آگے آئیں تاکہ عوام کی حقیقی نمائندگی ہو سکے۔ جو لوگ ملک و قوم سے مخلص ہیں اب انہیں خاموش نہیں رہنا چاہیے۔


تبصرہ