جمہوریت کی تکمیل کیلئے اقتدار کا نچلی سطح تک منتقل ہونا ضروری ہے: زاہد سرور قادری
راولپنڈی(22 اپریل 2015ء) اسلام
آباد میڈیا سیل کے مطابق پاکستان عوامی تحریک
وارڈ نمبر 7 چکلالہ کینٹ سے امیدوار غلام ربانی، وارڈ نمبر 1 سے ماجد مہربان قریشی،
وارڈ نمبر 6 سے حمایت یافتہ امیدوار محمد امین، وارڈ نمبر 8 سے حمایت یافتہ امیدوار
زاہد سرور قادری نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک
نے مخالف امیدواروں کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔ راولپنڈی کینٹ کی گلیاں طاہرالقادری زندہ
باد، عوامی تحریک زندہ باد اور انقلاب کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔ راولپنڈی، اور چکلالہ
کینٹ کے علاقوں میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کی رابطہ مہم کے دوران عوام کی
دلچسپی نے فیصلہ دے دیا ہے، کہ کینٹ الیکشن میں پاکستان عوامی تحریک کامیاب ہوگی۔
عوام باشعور ہو چکے ہیں اور بلدیاتی الیکشن میں ایسے لوگوں کو ووٹ دینگے جو حقیقی معنوں
میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں۔ جمہوریت کی تکمیل کیلئے اقتدار کا نچلی سطح تک منتقل
ہونا ضروری ہے۔ ن لیگ کا مزید اقتدار میں رہنا ملکی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازش
ہوگی۔ جمہوریت اور ملک کے بہترین مفاد میں 25 اپریل کو عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے
امیدواروں کو ووٹ دیکر اس بات کا عملی ثبوت دیں کہ اب قوم کا سیاسی شعور بیدار ہو چکا
ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک عوامی جدوجہد کررہی ہے اور انقلاب کی منزل پر پہنچ کر ہی دم لینگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار منتخب ہو کر عوامی خدمت کرینگے۔ وڈیروں، سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کا مقابلہ کرینگے۔ پاکستان عوامی تحریک 25 اپریل کو کرپٹ عناصر کو عبرتناک شکست دینگے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی حلقوں میں حکومتی مداخلت کا فوری نوٹس لے۔ شفاف انتخابات سے ہی جمہوریت مضبوط ہو سکتی ہے۔


تبصرہ