راولپنڈی کینٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں: ملک افضل
الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کامطالبہ
کینٹ کے باشعور عوام عوامی تحریک کے امیدواروں کو ’’بالٹی‘‘ کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں
اسلام
آباد (22 اپریل 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے ڈویژنل رہنما انچارج الیکشن
کمیٹی ملک افضل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی بار بار تاکید اور ضابطہ اخلاق کے واضح
اعلان کے باوجود راولپنڈی کینٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار پیسے کا بے جا اور بے دریغ
استعمال کر کے الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کرکے دھجیاں بکھیر
رہے ہیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے، اکثر امیدوار نااہل ہوسکتے ہیں۔ کسی جگہ قبرستان کی
جگہ کے نام پر اور کہیں گلیاں اور نالیاں اور کہیں کیش کی صورت میں پیسے کا بے دریغ
استعمال ضابطہ اخلاق کو پاؤں کی ٹھوکر پر رکھا ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ
روز عوامی تحریک کے امیدواروں ماجد مہربان قریشی، غلام ربانی، محمد امین، اور زاہد سرور
قادری کی انتخابی مہم میں عوام رابطہ مہم کے دوران اہلیان علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے
کیا۔ اس موقع پر مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، امجد عباسی، ملک طاہر جاوید، ملک
ناصر، مقصود عباسی، راجہ جہانگیر، ملک منظور اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ کینٹ کے باشعور عوام عوامی تحریک کے امیدواروں کو ’’بالٹی‘‘ کے نشان پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں۔ عوامی تحریک کے امیدوار باکردار اور تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔


تبصرہ