کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام پاکستان عوامی تحریک کے حق میں فیصلہ دینگے
پاکستان عوامی تحریک ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر کوشاں ہے، چودھری افضل گجر
لاہور (22 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر نے کہا ہے کہ 25 اپریل کو لاہور سمیت ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں عوام پاکستان عوامی تحریک کے حق میں فیصلہ دینگے کیونکہ اب عوام حقیقی معنوں میں جمہوریت کی آڑ میں چھپی بدترین آمریت سے نجات چاہتے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک ملک کی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر کوشاں ہے ن لیگ 3 دہائیوں سے اقتدار میں ہے لیکن عوام کی فلاح کا ایک بھی میگا پراجیکٹ شروع نہ ہو سکا اب عوام کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں تاکہ ملک میں خوشحالی کا عمل جلد از جلد شروع ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار والٹن کینٹ وارڈ نمبر 9 کے امیدوار عبدالرؤف بٹ اور وارڈ نمبر 8 ڈاکٹر محمود رحمانی کے انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری افضل گجر نے کہا کہ سیاست کے نام پر عوامی حقوق غضب کرنے والوں کا محاسبہ کرینگے۔ بالٹی کا نشان روشن پاکستان کی ضمانت بنے گا۔ حکمران ڈاکٹر طاہر القادری سے خوفزدہ ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کا مقابلہ سرکاری امیدواروں سے نہیں بلکہ وفاقی وزرا اور پنجاب حکومت سے ہے۔ سرکاری اہلکار اور حکومتی مشینری کا بلدیاتی حلقوں میں بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے مگر وہ پاکستان عوامی تحریک کے ورکرز کو ہراساں اور خوفزادہ نہیں کر سکے۔ 25 اپریل کا سورج پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہو گا۔ ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز کا خاتمہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 10 نکاتی ایجنڈے پر عمل کرنے سے ہے۔


تبصرہ