علاقے کے مسائل سے اچھی طرح واقف اور انہیں حل کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہوں: غلام ربانی
راولپنڈی
(21 اپریل 2015ء) چکلالہ کینٹ بورڈ وارڈ 7 سے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار غلام
ربانی نے کہا کہ میں اسی وارڈ میں پلا بڑھا ہوں، علاقے کے مسائل سے اچھی طرح واقف اور
انہیں حل کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہوں۔ یہاں کے لوگ مقامی سرکاری سکولوں سے پڑھ کر اعلیٰ
عہدوں پر فائز ہوتے رہے مگر آج یہاں کی تعلیمی اداروں پر سرمایہ داروں کا قبضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز طارق آباد میں اپنی انتخابی مہم کے دوران لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملک طاہر جاوید، راجہ ارشد، حسان احمد، اور یونس چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
غلام ربانی نے مزید کہا کہ ہر گلی کے نکڑ پر گندگی کے ڈھیر، مکیں صفائی کے عملے کی شکلیں تکنے کو بھی ترس گئے ہیں۔ اگر علاقے کے لوگوں نے اعتماد کیا تو مایوس نہیں کروں گا۔ صاف پانی کی دستیابی کیلئے وارڈ میں کم از کم تین مقامات پر فلٹریشن پلانٹس کا قیام، ایک فعال ڈسپنسری، خواتین کیلئے ایک دستکاری سینٹر، لائبریری اور پانی کی منصفانہ تقسیم میرا منشور ہے۔ پاکستان عوامی تحریک غریب ا ور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے، ہمارے سار ے امیدواروں کا تعلق انہی طبقات سے ہے۔ عوام کی خاموش اکثریت ہمیں ضرور ووٹ دے گی۔


تبصرہ