7 سالوں میں بلدیاتی اداروں میں 150 ارب کی کرپشن ہوئی: ڈاکٹر رحیق عباسی
عوامی تحریک بلدیاتی اداروں کو کرپشن سے پاک اور عوامی خدمت کے
مراکز میں تبدیل کرے گی
پارٹی ورکرزر ملی نغموں کی گونج میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے
مرکزی صدر کا والٹن کے مختلف وارڈز میں انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب، کارکنوں کے
انقلاب زندہ باد کے نعرے
لاہور
(21 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے
کہ ن لیگ کے 7سالہ دور حکومت میں بلدیاتی اداروں میں 150 ارب روپے کی کرپشن ہوئی۔
عوامی تحریک بلدیاتی اداروں کو کرپشن سے پاک اور عوامی خدمت کے مراکز میں تبدیلی
کرے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 10 نکاتی ایجنڈا ترقی، خوشحالی کی ضمانت ہے۔ بلدیات
دشمن حکمرانوں کے سدھرنے کی کوئی امیدنہیں، عوام 25 اپریل کو بالٹی پر مہر لگائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینٹ اور والٹن کی مختلف وارڈز میں PAT
کے امیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران پرگرامز میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لاہور کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں والٹن وارڈ 9 عبدالرؤف بٹ، وارڈ نمبر 8 ڈاکٹر محمود رحمانی، وارڈ نمبر 7 چودھری ارشد، وارڈ نمبر 3 حاجی برکت علی، وارڈ نمبر 10 عمران صدیق، وارڈ نمبر 5 سجاد خان، وارڈ نمبر 6 شہباز اکرام بٹ پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کے حلقوں میں PAT کے کارکنوں نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کی قیادت میں گاڑیوں، بگھیوں اور موٹر سائیکلوں پر امرسدھو سے ایک بڑی انتخابی ریلی نکالی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو کندھوں پر اٹھا کر نعروں اور ملی نغموں کی گونج میں پارٹی ورکرز ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، راجہ ندیم، حافظ غلام فرید اور بلدیاتی امیدواروں اور مختلف برادریوں کے اہم عمائدین کا کارکنان نے فقیدالمثال استقبال کیا۔ والٹن کی گلیاں طاہرالقادری، عوامی تحریک، انقلاب زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں، عوامی تحریک کے رہنماؤں کا مختلف وارڈز میں پرتپاک استقبال کیا گیا اور کارکنان انقلاب زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ انتخابی مہم کے دوران کارکن رہنماؤں کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو معطل کرنے کے باعث شہری مشکلات میں خوفناک اضافہ ہوا۔ یہاں تک کہ کوئی کھلے مین ہول کے اوپر ڈھکن رکھنے والا بھی نہ رہا۔ لاہور میں 7 سالوں میں درجنوں بچے کھلے مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہوئے عوام کے منتخب نمائندے بلدیاتی اداروں میں موجود ہوتے تو مائیں اپنے لخت گجر کے زخم نہ سیتیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے کے ذریعے بلدیاتی اداروں کا حق مارا ایل ڈی اے کے محاسبے کا وقت بھی آ گیا۔ حکمرانوں نے گراس روٹ کے عوام کا حق مارا۔ پائی پائی کا حساب لیں گے اور بلدیاتی اداروں کو بیوروکریسی ایم این ایز اور ایم پی ایز کے شکجنے سے آزاد کروائیں گے۔


تبصرہ