عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو شعور دیا: ماجد مہربان قریشی
عوامی تحریک کے امیدوار غریبوں، مزدور، محنت کشوں اور پسے ہوئے طبقات کی آوازبن کر میدان میں آئے ہیں
راولپنڈی
(20 اپریل 2015ء) پاکستان عوامی تحریک وارڈ نمبر 01 سے امیدوار ماجد مہربان قریشی نے
کہا ہے کہ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو شعور دیا، پاکستان عوامی
تحریک کے امیدوار غریبوں، مزدوروں، محنت کشوں، پسے ہوئے طبقات کی آواز بن کر اور سٹیٹس
کو کے خلاف ظلم، کرپشن کے خلاف اورمتوسط طبقے کے مسائل کے حل کے لئے میدان میں نکلے
ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وارڈ نمبر 01 راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں
رابطہ مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈپٹی کوآرڈینیٹر ملک افضل،
مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، ملک طاہر جاوید، امجد عباسی، مقصود عباسی اور
دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام ماڈل ٹاؤن میں بے گناہ لوگوں کے قاتلوں
کو ووٹ نہ دیں، کل یہ قاتل حکمران کسی کے ساتھ بھی وہی سلوک کرسکتے ہیں، کرپٹ اور عوام
دشمن حکمرانوں سے نجات کے لئے عوامی تحریک کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب
بنائیں۔


تبصرہ