الیکشن کمیشن بلدیاتی حلقوں میں حکومتی مداخلت کا فوری نوٹس لے: راجہ زاہد محمود
بلدیاتی انتخابات میں عوامی تحریک کی دبنگ انٹری نے مخالفوں کی
نیندیں اڑا دیں
کینٹ کی گلیاں طاہرالقادری، عوامی تحریک، انقلاب زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھیں
بلدیات دشمنحکمرانوں کے سدھرنے کی کوئی امید نہیں، عوام 25 اپریل کو ن لیگ کی شکست
پر مہر لگائیں گے
کینٹ وارڈ نمبر 3 میں حاجی برکت علی کے انتخا بی جلسہ سے خطاب
لاہور (20 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر راجہ زاہد محمود نے کہا ہے کہ 25 اپریل کو کنٹونمنٹ کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک کی دبنگ انٹری نے مخالف امیدواروں کی نیندیں اڑا دیں ہیں۔ لاہور کینٹ کی گلیاں طاہرالقادری زندہ باد، عوامی تحریک زندہ باد اور اب انقلاب آئے گا کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔ والٹن اور لاہور کینٹ کے علاقوں میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کے پرتپاک استقبال نے فیصلہ دے دیا ہے کہ لاہور کینٹ پاکستان عوامی تحریک کا مضبوط سیاسی قلعہ ہے۔ کینٹ اور والٹن کی مختلف وارڈز میں پاکستان عوامی تحریک کے دفاتر قائم کر دیے گئے ہیں عوام باشعور ہو چکے ہیں اور بلدیاتی الیکشن میں ایسے لوگوں کو ووٹ دینگے جو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں۔ جمہوریت کی تکمیل کیلئے اقتدار کا نچلی سطح تک منتقل ہونا ضروری ہے وہ وارڈ نمبر 3 میں پاکستان عوامی تحریک کے بلدیاتی امیدوار حاجی برکت علی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر ثاقب بھٹی، حاجی برکت علی، حافظ غلام فرید، رمضان ایوبی اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

راجہ زاہد نے کہا کہ 67 سال سے بگڑے بدمست حکمرانوں کے سدھرنے کی کوئی امید نہیں۔ ن لیگ کا مزید اقتدار میں رہنا ملکی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازش ہو گی۔ جمہوریت اور ملک کے بہترین مفاد میں 25 اپریل کو عوام ڈاکٹر طاہرالقادری کے امیدواروں کوووٹ دیکر اس بات کا عملی ثبوت دیں کہ اب قوم کا سیاسی شعور بیدار ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینٹ اور والٹن کی اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے پاکستان عوامی تحریک کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ عوام 25اپریل کو ن لیگ کی شکست پر مہر تصدیق ثبت کرینگے۔ عہد حاضر کے فرعونوں کو شکست دیکر عوامی استحصالی نظام سے انتقام لینگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں پاکستان عوامی تحریک عومی جدوجہد کررہی ہے اور انقلاب کی منزل پر پہنچ کر ہی دم لینگے۔ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار منتخب ہو کر عوامی خدمت کرینگے۔ وڈیروں، سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کا مقابلہ کرینگے۔ پاکستان عوامی تحریک پوری تیاری کے ساتھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور 25 اپریل کو کرپٹ عناصر کو عبرتناک شکست دینگے۔ انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ الیکشن کمیشن بلدیاتی حلقوں میں حکومتی مداخلت کا فوری نوٹس لے۔ شفاف انتخابات سے ہی جمہوریت مضبوط ہو سکتی ہے۔



تبصرہ