عوامی تحریک اپر پنجاب کے پارٹی انتخابات مکمل، بریگیڈیئر مشتاق لِلہ صدر اور آغا محمود الحسنین جنرل سیکرٹری منتخب
لاہور (20 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے پارٹی انتخابات کا دوسرا مرحلہ بھی گزشتہ روز مکمل ہوگیا۔ بریگیڈیئر مشتاق لِلہ صدر اور آغا محمود الحسنین اپر پنجاب کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے جبکہ پروفیسر سلیم چودھری نائب صدر اور قاضی شفیق سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے۔ اپر پنجاب کے انتخابات میں راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے عہدیداران
نے حصہ لیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اپر پنجاب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔ مرکزی میڈیا سیل سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پنجاب میں تیسرے اور آخری مرحلہ کے پارٹی انتخابات 26 اپریل کو جنوبی پنجاب میں منعقد ہونگے۔ انتخابات کی تکمیل پر صوبائی ورکرز کنونشن منعقد ہوگا جس میں پنجاب بھر سے ہزاروں کارکنان اور نومنتخب عہدیداران شرکت کرینگے۔


تبصرہ