وارڈ نمبر 6 سے آزاد امیدوار محمد امین عوامی تحریک کے حمایت یافتہ امیدوار قرار
محمد امین حقیقت میں امین ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ہمیشہ امین کا کردار ہی ادا کریں گے، عوامی تحریک
راولپنڈی (18 اپریل 2015ء) وارڈ نمبر 6 راولپنڈی کینٹ سے آزاد امیدوار محمد امین نے حمایت حاصل کرنے کے لئے اپنے ساتھیوں اور سپوٹران کے ہمراہ عوامی تحریک کے رہنماؤں ملک افضل، نعیم سلطان کیانی، غلام ربانی، ماجد مہربان قریشی، زاہد سرور قادری، غلام علی خان، ملک طاہر جاوید، ملک ناصر محمود اور دیگر سے ملاقات کی۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے باہمی مشاورت کے بعد وارڈ نمبر 6 سے آزاد امیدوار محمد امین کی حمایت کرتے ہوئے محمد امین کو وارڈ نمبر 6 سے عوامی تحریک کا حمایت یافتہ امیدوار نامزد کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ محمد امین حقیقت میں اپنے نام کی طرح امین ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ وہ
ہمیشہ امین کا کردار ہی ادا کریں گے۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے محمد امین کو عوامی تحریک کا حمایت یافتہ امیدوار نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور کار کنان کو وارڈ نمبر 6 میں محمد امین کی بھرپور کمپین چلانے کی ہدایات بھی دیں، اس موقع پر محمد امین نے عوامی تحریک کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔


تبصرہ