ڈاکٹر رحیق احمد عباسی راولپنڈی، اسلام آباد کے دو روزہ تنظیمی دورے پر روانہ ہو گئے
مختلف سیاسی، مذہبی اور اہم سماجی شخصیات سے ملاقات کرینگے
لاہور
(19 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی راولپنڈی
اسلام آباد کے دو روزہ تنظیمی دورے پر روانہ ہو گئے، احمد نواز انجم بھی دورے میں انکے
ہمراہ ہونگے، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی دو روزہ اہم دورے میں شمالی پنجاب PAT
کی تنظیم سازی کرینگے اور نو منتخب عہدیداران سے حلف لینگے۔ 20
اپریل کو شام 5 بجے راولپنڈی کینٹ میں بلدیاتی انتخاب
میں حصہ لینے والے PAT کے امیدواروں سے ملاقات کرینگے اور
راولپنڈی کینٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے دفتر کا افتتاح بھی کرینگے، عوامی تحریک
کے صدر اپنے دورے میں اسلام آباد راولپنڈی کی مختلف سیاسی، مذہبی اور اہم سماجی شخصیات
سے ملاقات بھی کرینگے ۔


تبصرہ