سنی اتحاد کونسل کراچی کے رہنما طارق محبوب کی سرکاری تحویل میں موت پر تشویش ہے
واقعہ کی آزادانہ تحقیقات ضرور ی ہے:پاکستان عوامی تحریک
لاہور
(18 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے سنی اتحاد کونسل کراچی کے رہنما
طارق محبوب کی سرکاری تحویل میں موت پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ
معاملہ کی آزادانہ تحقیقات ضروری ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق
عباسی نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سے ٹیلیفون پر طارق محبوب
کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اس دکھ میں برابر کی
شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ دہشتگردی کے خاتمہ کی جدوجہد کو نقصان
پہنچانے والے عناصر سرکاری اداروں میں بھی موجود ہیں، یہ عناصر بداعتمادی کی فضا
پیدا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔ سنی اتحاد کونسل کا دہشتگردی اور
سنگین جرائم کے خاتمہ کے حوالے سے بڑا واضح اور جاندار موقف ہے، طارق محبوب کی
سرکاری تحویل میں موت کا واقعہ تحقیق طلب ہے۔ فی الفور اس کی غیر جانبدارانہ تحقیق
کی جائے۔


تبصرہ