عوامی تحریک پنجاب کے انتخابات بشارت جسپال صدر، مشتاق نوناری جنرل سیکرٹری منتخب
ملک باسط ڈپٹی جنرل سیکرٹری، آصف سلہریہ، حبیب اللہ، قاری مظہر،
سید شاہد، ریحان، مظہر دیونہ نائب صدرو منتخب
نو منتخب عہدیداروں کو مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور
کی مبارکباد
لاہور
(18 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ بشارت جسپال
صدر اور مشتاق نوناری ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیاہے دیگر عہدیداروں میں
ملک باسط محمود ڈپٹی جنرل سیکرٹری، آصف سلہریہ، حبیب اللہ بٹ، قاری مظہر فرید، سید
شاہد شاہ، ریحان مقبول اور چودھری مظہر دیونہ کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ سنٹرل
پنجاب کے عہدیداروں کے انتخاب میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور ساہیوال ڈویژن
کے عہدیداروں نے حصہ لیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، سیکرٹری
جنرل خرم نواز گنڈاپور، شیخ زاہد فیاض، ساجد بھٹی نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
دی۔ آج مورخہ 19 اپریل کو راولپنڈی ڈویژن میں اپرپنجاب کی تنظیم سازی ہو گی۔ صدر، جنرل
سیکرٹری سمیت دیگر عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ
ڈاکٹر طاہر القادری نے چاروں صوبوں کو تین تین زونز میں تنظیمی اعتبار سے تقسیم کرنے
کا فیصلہ کیا جس کے تحت ہر زون کے الگ انتخابات ہونگے۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا
میں تین تین زون بنیں گے جبکہ بلوچستان کو چار انتظامی زونز میں تقسیم کیا جائیگا۔
ہر زون کا اپنا الگ سیکرٹریٹ ہو گا۔ سربراہ عوامی تحریک نے تنظیمی تقسیم کے حوالے سے
یہ فیصلہ اختیارات کی نچلی سطح پر تقسیم کے اپنے سیاسی ویژن کے تحت کیا ہے۔


تبصرہ