بلدیاتی انتخابات میں عوامی تحریک راولپنڈی سے ہر یونین کونسل میں امیدوار کھڑا کرے گی: غلام علی خان
ڈاکٹر طاہرالقادری کی کردارکشی کرنے والوں کے علاوہ سب سے اتحاد
ممکن ہے، مقسود عباسی
سانحہ ماڈل ٹاؤن بپا کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، حاجی عبدالغفور

راولپنڈی (15 اپریل 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان، مقصود عباسی، حاجی عبدالغفور، ملک مظہر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوامی تحریک راولپنڈی سے بلدیاتی الیکشن میں ہر یونین کونسل سے امیدوار کھڑاکرے گی، جس کے لئے رابطوں کا آغاز کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ خون لیگ کے علاوہ تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر الیکشن میں حصہ لیں گے۔ جن لوگوں نے عوامی تحریک کے معصوم اور بے گناہ کارکنوں کو شہید کیا، سو کے لگ بھگ کارکنان کو زخمی کیا گیا، جن میں سے اکثر معذوری، کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں، سینکڑوں کارکنان اب بھی جیلوں میں ناکردہ گناہوں کی سزاکاٹ رہے ہیں۔ سوچی سمجھی سازش کے تحت اشتہاری قرار دے کر ڈاکٹر طاہرالقادری کی کردار کشی کی جارہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عوامی تحریک پی پی 11 کے اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن بپا کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اس موقع پر منور قادری، مزمل قادری، حاجی عبدالغفور، شیخ جاوید عالم، جاوید اکبر بٹ، ملک اویس، اظہر الطاف عباسی، سعید عباسی، شفیق باجوہ، راجہ آصف اقبال، اسامہ ناز، بلال احمد، عرفان شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور بے سکونی کے سوا کچھ نہیں دی، حکمرانوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔


تبصرہ