پاکستان عوامی تحریک کی لاہور کینٹ میں ڈور ٹو ڈور بلدیاتی انتخابی مہم اور پارٹی امیدواروں کی کارنر میٹنگز
انتخابی مہم کے شروع ہوتے ہی عوامی جوش و خروش دیکھ کر ن لیگ
بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی
پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین بلدیاتی انتخابات میں ڈور ٹو ڈور مہم میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لیں
پاکستان عوامی تحریک کے امید واروں کی کامیابی دھاندلی مارکہ جماعت کیلئے ایک اور
صدمے کے باعث بنے گی
ڈاکٹر طاہرالقادری اور عوام کے درمیان محبت اور اعتماد کا مضبوط رشتہ ہے، چودھری
افضل گجر
لاہور (15 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر اور PAT خواتین ونگ لاہور کی صدر ذارا ملک، عطیہ بنین، الطاف رندھاوا نے لاہور کینٹ کی مختلف وارڈز میں ڈور ٹو ڈور بلدیاتی انتخابی مہم اور پارٹی امیدواروں کی کارنر میٹنگز میں حصہ لیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی قائدین نے ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کے پیغام کیلئے عوام کو ساتھ دینے کی اپیل کی۔ لاہور والٹن وارڈ نمبر 8 میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار ڈاکٹر محمود رحمانی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر نے کہا کہ والٹن اور کینٹ کے علاقوں میں انتخابی مہم کے شروع ہوتے ہی عوامی جوش و خروش دیکھ کر ن لیگ کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم شہریوں کے قاتل حکمران خوب جانتے ہیں کہ انہوں نے دو برسوں میں عوام سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ عوام کی مشکلات اور مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، عوام چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے ظالم اور قاتل حکمرانوں کو 25اپریل کو عبرت ناک شکست دے کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا عام آدمی کی حالت بدل دے گا اور ملک کو خوشحالی کے راستے پر گامزن کر دے گا۔ 25اپریل عوام کی فتح کا دن ہو گا، چوہدری افضل گجر نے پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں ڈور ٹو ڈور مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے امید واروں کی کامیابی دھاندلی مارکہ جماعت کیلئے ایک اور صدمے کے باعث بنے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اور عوام کے درمیان محبت اور اعتماد کا مضبوط رشتہ ہے، عوام کا شعور بیدا ر ہو چکا ہے اور وہ مادر وطن کے روشن مستقبل کیلئے پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں پر اعتماد کرتے ہیں، چودھری افضل گجر نے کہا کہ حکمرانوں کا کام پیسہ بنانا ہے، چاہے غریب کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور حکمران سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی اب حکمرانوں کا گھر جانا لازم ہو چکا۔ چودھری افضل گجر نے وارڈ نمبر 9میں پاکستان عوامی تحریک کے امید وار عبد الرؤف بٹ اور وارڈ نمبر 10کے امید وار عمران صدیق کے انتخابی جلسوں سے بھی خطاب کیا۔


تبصرہ