کنٹونمنٹ الیکشن میں عوامی تحریک بھاری اکثریت سے کامیاب گی:چودھری افضل گجر
کنٹونمنٹ کے تمام حلقوں میں پاکستان عوامی تحریک کے انتخابی
دفاتر کھول دئیے گئے
PAT کنٹونمنٹ بورڈ کے عہدیداروں کو انتخابی مہم کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپ دی
گئیں
لاہور (14 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر چوہدری افضل گجر نے کہا ہے کہ کارکن کینٹ اور والٹن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں PAT کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ڈور ٹو ڈور کمپین تیز کریں اورڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ ن لیگ کی حکومت نے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، لوڈ شیڈنگ، دہشت گردی اور بے سکونی کے سوا کچھ نہیں دیا، حکمرانوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ 25اپریل کولاہور کینٹ کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، عوام PAT کے امیدواروں کے حق میں فیصلہ دینگے۔ وہ والٹن کینٹ میں پاکستان عوامی تحریک کے بلدیاتی امیدواروں سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر حافظ غلام فرید، الطاف رندھاوا، حاجی برکت علی، سجاد خان، شہباز اکرام بٹ، چودھری ارشاد علی، ڈاکٹر محمود رحمانی، عبدالرؤف بٹ، عمران صدیق و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ موسم گرما کے آغاز سے قبل ہی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عذاب بن چکی ہے۔ حکمرانوں کے پاس جھوٹی تسلیوں اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں۔ چودھری افضل گجر نے بتایا کہ والٹن اور کینٹ کے تمام حلقوں میں پاکستان عوامی تحریک کے انتخابی دفاتر کھول دئیے گئے ہیں۔ اس موقع پر چودھری افضل گجر پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں اور کارکنان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ والٹن اور لاہور کینٹ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے زیادہ سے زیادہ کارنر میٹنگز کا انعقاد کریں اور عوام کو متحرک کریں۔ انہوں نے کنٹونمنٹ بورڈ کے عہدیداروں کو انتخابی مہم کے حوالے سے ذمہ داریاں سونپی۔ افضل گجر نے کہا کہ حکمرانوں نے ہمیشہ عوام پر مظالم ڈھائے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری عوام کو انکے بنیادی حقوق دلانے کیلئے کوشاں ہیں۔


تبصرہ