یمن کے مسئلہ پر حکمران منافقت سے کام لے رہے ہیں: پاکستان عوامی تحریک
حیرت ہے آئی ایم ایف کے اشاروں پر چلنے والوں کو اماراتی وزیر
کا بیان برا لگا
وزیر داخلہ اور وزارت خارجہ کے متضاد موقف سے پوری قوم پریشان ہے
وزیراعظم اور وزراء ایک پیج پر نہیں، ملک اتفاق فاؤنڈری کی طرح چلایا جارہا ہے
لوڈشیڈنگ میں اضافہ کی مذمت، حکومت غیر علانیہ لوڈشیڈنگ بند کرے، مطالبہ
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی کا اعلیٰ سطحی تنظیمی اجلاس سے
خطاب
لاہور
(13 اپریل 2015) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا ہے کہ
حیرت ہے کہ آئی ایم ایف کے اشاروں پر پالیسیاں بنانے اور ملک چلانے والوں کو
اماراتی وزیر کا بیان برا لگا، ہاتھوں میں کشکول لیے پوری دنیا سے بھیک مانگنے والے
اور غیر ملکی مالیاتی اداروں کے احکامات پر غریب عوام کی کھال کھینچنے والے کس خودی
اور خودمختاری کی بات کرتے ہیں؟ وزیر داخلہ اور دفتر خارجہ کے متضاد موقف سے پوری
قوم پریشان ہے۔ دفتر خارجہ کہہ رہا ہے امارات کا سرکاری موقف سامنے نہیں آیا جبکہ
وزیر داخلہ اماراتی وزیر کے لتے لے رہے ہیں۔ وزیراعظم اور وزراء الگ الگ بولیاں بول
رہے ہیں، ملک اتفاق فاؤنڈری کی طرح چلایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے
گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب
کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے
درست کہا کہ نااہل حکمرانوں نے بیک ڈور ڈپلومیسی سے نتیجہ خیز مفاہمتی کوششوں
کاقیمتی موقع گنوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے ایشو پر ن لیگ منافقت کررہی ہے ورنہ
وزیراعظم پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کو تسلیم کرنے سے انکار کرنے والے اپنے سینیٹر
کے ’’اعلان بغاوت ‘‘پر خاموش نہ رہتے۔ اجلاس میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید
الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکمران لوڈشیڈنگ ختم کیے جانے کا وعدہ
پوراکریں لوڈشیڈنگ میں اضافہ کے باعث نہ صرف گھریلو صارفین کی مشکلات اور بے آرامی
بڑھ گئی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی مسدود ہوگئی ہیں۔ اجلاس میں 8 بجے زبردستی
دکانیں بند کروانے کے ڈریکونین اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔


تبصرہ