سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے آٹھ یورپی ممالک میں پاکستان عوامی تحریک کے صدور نامزد
پاکستان (APNA انٹرنیشنل/ بیوروچیف) لاہور بیورو و مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق گذشتہ دنوں سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے یورپ میں پارٹی کو دوبارہ فعال کرنے کے لئے آٹھ یورپی ممالک میں پاکستان عوامی تحریک کے صدور نامزد کیے ہیں اور اس بارے میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ سے باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جن کی تفصیلات کے مطابق آسٹریا میں خواجہ محمد نسیم، ڈنمارک میں محمد عامر فاروق، اسپین میں محمد اقبال چوہدری، فرانس میں چوہدری محمد اسلم، یونان میں غلام مرتضیٰ قادری، ناروے میں محمد افضل انصاری، برلن، جرمنی میں غلام سرور مہر اور اٹلی میں چوہدری ساجد محمود کو پاکستان عوامی تحریک کے صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ چوہدری محمد اسلم (فرانس) کو منہاج یورپین کونسل میں امور پاکستان عوامی تحریک کے سلسلے میں بطور نائب صدر نئی ذمہ داری بھی تفویض کی گئی ہے، جبکہ محمد اقبال چوہدری، محمد افضل انصاری اور چوہدری ساجد محمود منہاج یورپین کونسل کی مجلس عاملہ میں رکن کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ سے نومنتخب صدور کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے ممالک میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم اور رکنیت سازی کا آغاز کریں۔

امیرمنہاج یورپین کونسل پروفیسر حسن میر قادری، صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ، سیکرٹری جنرل محمد بلال اوپل و دیگر عہدیداران نے نومنتخب صدور کو بذریعہ ٹیلیفون مبادک باد پیش کی اور امید ظاہر کی ’’کہ وہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے، ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام، وہاں مقیم پاکستانیوں میں PAT کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کے پیغام کی ترویج اور مشن کے فروغ لئے دن رات جدوجہد کریں گے۔‘‘


تبصرہ