چیف ایگزیکٹئو APNA انٹرنیشنل محمد شکیل چغتائی کی طارق مہدی گجرکو مبارکباد
جرمنی (APNA انٹرنیشنل/ بیوروچیف) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق چیف
ایگزیکٹئو ایشین پیپلز نیوز ایجنسی، میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل
برائے یورپ، چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی
محمد شکیل چغتائی نے گذشتہ دنوں بارسلونا کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت، صدر انیٹی کرائسز ایسوسی
ایشن چوہدری طارق مہدی کی PAT سپین میں شمولیت کے اعلان پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
کہا کہ ’’سپین میں طارق مہدی گجر جیسی قد آور شخصیت کے پاکستان عوامی تحریک میں شامل
ہونے کا اعلان انتہائی خوش آئند و قابل تحسین ہے۔ انہوں نے قائدانقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے جو مدبرانہ اور
دوراندیشانہ فیصلہ کیا ہے، اس پر میں ان کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان
عوامی تحریک پاکستان میں حقیقی، جمہوری، منصفانہ و عادلانہ اسلامی طرزحکومت کے قیام
کے لئے کوشاں ہے۔ اس جدوجہد میں شامل ہو کر آپ نے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے۔ اللہ
پاک آپ کو اس راہ پر ثابت قدم رکھے۔ آمین۔ میں آپ کی استقامت کے لئے دعا گو ہوں۔ ‘‘


تبصرہ