میٹرو بس منصوبہ راولپنڈی، اسلام آباد کے سو میں سے 2 فیصد لوگوں کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ غلام علی خان
23 فروری کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کے پروگرام کو سادگی کے
ساتھ منایا جا رہا ہے
پچھلے 9 سال سے کھٹائی میں پڑا ہوا چار سو بیڈ کا ہسپتال جو اپنے مکمل ہونے کے انتظار
میں حکمرانوں کی راہ تک رہا ہے
پاکستان
عوامی تحریک کے میڈیا کوآرڈینیٹر غلام علی خان نے کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبہ اسی مہینے
مکمل کرنے کے دعوے کرنے والے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش نہ کریں، صرف اپنا سریا
بیچنے، کمیشن کھانے اور اپنوں کو نوازنے کے لئے میٹرو منصوبہ شروع کر کے راولپنڈی،
اسلام آباد کو کھنڈرات میں بدل دیا اور عوام کے پیسے کا غلط استعمال کیا گیا، میٹرو
بس منصوبہ راولپنڈی، اسلام آباد کے سو میں سے 2 فیصد لوگوں کی بھی ضرورت نہیں ہے۔ ان
خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ’’سفیر امن ‘‘ سیمینار کی تیاریوں کے سلسلے میں
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 23 فروری کو ڈاکٹر طاہرالقادری
کی سالگرہ کے پروگرام کو سادگی کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ حکمران
اگر راولپنڈی کے عوام کے ساتھ مخلص ہوتے تو پچھلے 9 سال سے کھٹائی میں پڑا ہوا چار
سو بیڈ کا ہسپتال جو اپنے مکمل ہونے کے انتظار میں حکمرانوں کی راہ تک رہا ہے، اس کی
مشینری زنگ آلود ہو چکی ہے اور ہمارے نام نہاد حکمران میٹرو جیسے میگا منصوبے لا کر
عوام پر احسان جتلا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی چاہیے،گیس چاہیے،سی این
جی چاہیے، میٹرو کے بغیر بھی راولپنڈی کے عوام زندہ رہ سکتے ہیں۔


تبصرہ