بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاریوں اور تنظیمات کو متحرک کرنے کے لئے ورکنگ پلان بنا لیا گیا ہے۔ احمد نواز انجم
عوامی تحریک بلدیا تی انتخابات میں اپ سیٹ کر کے حقیقی عوامی جماعت ہونے کا ثبوت
دے گی
میڈیا سیل اسلام آباد میں عوامی تحریک کے عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو
پاکستان
عوامی تحریک کے مرکزی رہنما احمد نواز انجم نے کہا کہ قائد پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر
طاہرالقادری کی ہدایت کے مطابق کارکن پارٹی الیکشن کے ساتھ ساتھ بلدیاتی الیکشن کی
بھی بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل لیول کی تنظیمات کو
متحرک کرنے کے لئے ورکنگ پلان بنا لیا گیا ہے، عوامی تحریک بلدیا تی انتخابات میں نمایاں
کامیابی حاصل کر کے حقیقی عوامی جماعت ہونے کا ثبوت دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں
نے گزشتہ روز میڈیا سیل اسلام آباد میں عوامی تحریک کے عہدیداران سے ملاقات میں گفتگو
کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اشتیاق میر ایڈووکیٹ، راجہ منیر اعجاز، شیخ اقبال، مصطفی
خان، غلام علی خان، منظور ملک، شمریز اعوان، قاری منہاس اور دیگر بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انکشاف کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے دوران حکومت نے 12 ارب روپے کی سیاسی رشوت تقسیم کر کے آئین پاکستان کی دھجیاں اڑائیں، لیکن الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے، دھاندلی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قومی ایشوز پر حکومت کی ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی پہلے سے بڑھ گئی، دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے پر عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے خلاف حکومت انتقامی کاروائیاں کر کے عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کو دیوار سے لگانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں جس میں نام نہاد حکمرانوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ منہاج القرآن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی ناپاک اور ناکام کوششیں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گی، تحریک منہاج القرآن عالمی سطح پر اسلام کی ترویج اور احیائے دین کے عظیم کام کو سرانجام دے رہی ہے، حکمرانوں کا کوئی بھی ہتھکنڈا کارکنوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا، سانحہ ماڈل ٹائون کے قاتلوں کے چہروں سے نقاب اٹھنے والا ہے۔


تبصرہ