راولپنڈی: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64ویں یوم پیدائش کی تقریب

پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے گزشتہ روز چکری روڈ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں کارکن اور معززین علاقہ شریک ہوئے۔ مجلس وحدت المسلمین کے ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ علی اکبر کاظمی جبکہ تحریک انصاف کینٹ کے صدر مقرب علی بھی خصوصی طور پر اس تقریب میں شریک تھے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہنما احمد نواز انجم نے عالمی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، تحقیقی اور فکری کاوشوں جبکہ ملکی سطح پر سیاسی، سماجی اور تعلیمی میدانوں میں انقلاب آفریں خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری علمی دنیا کا ایک استعارہ ہیں۔ امن عالم اور انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے ان کی خدمات سنہرے حروف سے لکھے جانے کے قابل ہیں۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔


تبصرہ