ماڈل ٹاؤن میں لاشیں گرانے والے نامعلوم نہیں بلکہ جانے پہچانے دہشت گرد ہیں: غلام محمد قادری
فیصل
آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے کہا ہے کہ ماڈل
ٹاؤن میں جو ظلم ہوا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی، ماڈل ٹاؤن میں لاشیں گرانے والے نامعلوم
نہیں بلکہ جانے پہچانے دہشت گرد ہیں، انصاف ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ شہر شہر
احتجاجی مظاہرے ہوں گے، پہلا مظاہرہ 22 فروری اتوار ملتان میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے طاقت کے زور
پر انصاف کے دروازے بند کر دیے ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن پر غیر جانبدارانہ تفتیش کا
آغاز نہیں ہونے دیا جا رہا۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ پولیس دن دیہاڑے
لاشیں گرائے اور پھر مقتولوں کی ایف آئی آر بھی درج نہ ہونے دی جائے۔ ظلم کا نظام بدلنے
کیلئے پہلے بھی جان کے نذرانے دیے آئندہ بھی کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔


تبصرہ