حکمرانوں سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قصاص لے کر رہیں گے۔ سہیل عباسی

پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے میڈیا سیکرٹری سہیل عباسی نے کہا ہے کہ حکومتی روش ہے کہ مسائل جب تک بحران اور سانحات کی شکل اختیار نہ کر لیں انہیں حل نہیں کرنا۔ مذہبی اکائیاں، سرکاری ملازمین اور کسان اپنے معاشی استحصال اور سماجی عدم تحفظ کی وجہ سے لانگ مارچ پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ذوالفقار مرزا نے پیپلز پارٹی کی ساری قیادت کو بدعنوان قرار دیا۔ سندھ کے خراب حالات پر غیر جانبدار صحافی گورنر راج لگانے کا لکھ رہے ہیں۔ قوم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکی، حکومت دہشت گردی کے خاتمے بارے سنجیدہ نہیں۔ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشنل کمیشن رپورٹ شائع نہ کرنے پر ہائی کورٹ لاہور نے حکومت پنجاب کو آخری مہلت دی ہے۔ حکمرانوں سے اپنے شہیدوں کا قصاص لے کر رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک الہ آباد پشاور روڈ پر ڈاکٹر طاہر لقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں علاقہ بھر سے تحریک کے کارکنان اور معززین علاقہ شریک ہوئے۔ تقریب سے صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 10 ملک منظور احمد، معروف ماہر قانون عباس مصطفی ایڈوکیٹ اور قاضی مجیب الرحمان نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے امن عالم کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی کاوشوں پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں سالگرہ کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔


تبصرہ