عوامی تحریک پی پی 11 کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب 23 فروری کو ہوگی۔ مقصود عباسی
تقریب میں سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ آرمی پبلک سکول، سانحہ شکار پوراور
سانحہ حیات آباد سمیت پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا
ڈاکٹر رحیق عباسی مہمان خصوصی ہوں گے۔ غلام علی خان
ڈاکٹر طاہرالقادری کے یوم پیدائش کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک پی پی 11 کے زیراہتمام تقریب 23 فروری بروز پیر خیابان سرسید کے شادی ہال میں منعقد ہوگی۔ اس بات کا اعلان صدر پی پی 11 عوامی تحریک مقصود عباسی، جنرل سیکرٹری غلام علی خان نے گزشتہ روز پی پی 11 کے مشاورتی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی مہمان خصوصی ہوں گے، تقریب میں سانحہ ماڈل ٹاؤن، سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور، سانحہ شکار پور اور سانحہ حیات آباد سمیت پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ اجلاس میں نذیر ہزاروی، محمد ایاز عباسی، حاجی عبدالغفور، شیخ جاوید عالم، مزمل احمد قادری، جہانگیر چوہدری، عارف چوہدری، جاوید اکبر بٹ، راجہ آصف، اسامہ ناز، منور اقبال، محسن بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔
عوامی تحریک کے رہنماؤں نے پشاور کے علاقے حیات آباد میں دہشت گردی کے حملے پر سخت تشویش اور شہادتوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا قتل عام،گھناؤنا اور ناقابل معافی جرم ہے، دنیا کے کسی بھی ملک، مذہب، معاشرہ میں ایسی بربریت، غیر انسانی، غیر اخلاقی حرکت کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی مذہبی رہنماؤں و سکالرز کو ایسے انسانیت دشمن واقعات کی روک تھام کے لئے متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے حکومت کی نااہلی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی کاروائیوں کو حکومت کی ذمہ داری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں ایسی درندگی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


تبصرہ