موجودہ انتخابی نظام بدلے بغیر آئین کی برتری اور اداروں کی مضبوطی کا خواب دیکھنا عبث ہو گا۔ میاں کاشف محمود
فیصل
آباد: تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم میاں کاشف محمود نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابی
نظام ایسی پارلیمنٹ تشکیل دیتا ہے جس میں چند سیاسی خاندان اور وننگ ہارسز ہی شامل
ہوتے ہیں، اداروں کے استحکام اور آئین کی بالادستی صرف بیانات تک ہی محدود ہوتی ہے۔
موجودہ انتخابی نظام بدلے بغیر آئین کی برتری اور اداروں کی مضبوطی کا خواب دیکھنا
عبث ہو گا۔ حقیقی تبدیلی انتخابی نظام بدلے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا
پیغام سیاست نہیں ریاست بچانے کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی حلقہ 65
کے دورہ پر عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات
غلام محمد قادری، ظہور الحسن، غلام مرتضیٰ، ماسٹر محمد سلیم اور عابد حسین بھی موجود
تھے۔ میاں کاشف محمود نے کہا ہے کہ آئین کی بالا دستی کیلئے اداروں کا مضبوط و مستحکم
ہونا اور اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا بہت ضروری ہے۔ حقیقی جمہوریت میں
شخصیات کی بجائے ادارے مضبوط ہوتے ہیں مگر بد قسمتی ہے کہ ہمارے ہاں اداروں کو مستحکم
کرنے پر توجہ نہیں دی گئی، جس کا نتیجہ ہے کہ جمہوریت کے نام پر سیاسی شخصیات کی حکمرانی
ہے۔


تبصرہ