خرم نواز گنڈاپور کامولانا حامد الحق حقانی کی شہادت پر اظہار افسوس
عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں: خرم نواز گنڈاپور
بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے: سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ دھماکے میں معروف مذہبی و سیاسی رہنما مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت ملک کے امن پر حملہ ہے۔ اکوڑہ خٹک دھماکہ بزدلانہ دہشتگردی اور ناقابل معافی جرم ہے۔
خر نواز گنڈاپور نے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا حامد الحق حقانی کی شہادت سے ملک ایک جید عالم دین سے محروم ہو گیا۔ دہشت گردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک سانحے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور دہشتگردوں کو جلد از جلد عبرتناک سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ "علمائے کرام ہمیشہ امن کے پیامبر رہے ہیں اور ان پر حملے دراصل ملک کے استحکام پر حملے کے مترادف ہیں"۔ انہوں نے شہدا کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صبرِ جمیل عطا فرمائے اور جملہ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔
تبصرہ