قانون کی حکمرانی کے بغیرامن قائم نہیں ہو سکتا، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ
آئین و قانون کی پاسداری سے پاکستان ترقی کرے گا: صدر عوامی لائرز فورم
لاہور (28 نومبر2024) عوامی لائرز فورم کے مرکزی صدر نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ معاشرتی ترقی اور قومی استحکام کے لیے آئین کی پاسداری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر کسی بھی ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، آئین کی پاسداری سے ملک ترقی کرتے ہیں۔
نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلا برادری کو چاہیے کہ وہ عوام میں آئینی شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ عوامی لائرز فورم کے پلیٹ فارم سے قانون کی بالادستی کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
تبصرہ