عوامی تحریک کے رہنماؤں کی گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے ملاقات
رہنماؤں نے گورنر کو 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
وفد میں سبحان اللہ خان، ارشد الہیٰ و دیگر رہنما شامل تھے
لاہور(11 ستمبر 2024) پاکستان عوامی تحریک خیبر پختونخواہ کے صدر سبحان اللہ خان کی قیادت میں سینئر رہنماؤں کے وفد نے گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ رہنماؤں نے فیصل کریم کنڈی کو تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لاہور مینار پاکستان میں منعقد ہونے والی 41 ویں عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
وفد نے گورنر کے پی کے کو پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی و فلاحی منصوبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے فیصل کریم کنڈی کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصانیف کا تحفہ دیا اور اس موقع پر وفد نے نوجوانوں اور طلبہ کے مطالعہ کیلئے خیبر پختونخواہ کے گورنمنٹ کالجز اور یونیورسٹیز کی لائبریریوں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی تصانیف رکھنے کیلئے احکامات جاری کرنے کا بھی کہا جس پر گورنر کے پی کے نے کہا کہ جلد ہی خیبرپختونخواہ کے کالجز اور یونیورسٹیز کو ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تصانیف رکھنے کیلئے لیٹر جاری کروں گا۔
انہوں نے کہاکہ بطور گورنر میری اولین کوشش ہو گی کہ نوجوانوں کو تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔ نوجوانوں پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے جائیں اور نوجوانوں کو مطالعہ کی طرف راغب کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نوجوانوں کو علم اور امن کی تعلیم دے رہے ہیں۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک (KPK) ارشد الہی کھوکھر و دیگر رہنما موجود تھے۔
تبصرہ